2009 - Rohani Ilaj روحا نی علاج

Latest Wazifa

6اکتوبر

5:41 AM

وسوسوں کا علاج


:مسٔلہ
میں بہت بدنصیب ہوں۔ پچھلے کچھ مہینوں سے مجھے شیطانی وسوسے اور خیالات آ رہے ہیں۔ خاص طور پر انتہایّی مقدس ترین ہستیوں کے بارے میں ایسے ایسے خیالات آتے ہیں کہ۔۔۔۔
میں بہت پریشان ہوں ،لگتا ہے شایّد میں مسلمان ہی نہیں ہوں۔ میرے اندر منفی ایلیمینٹ بہت زیادہ ہیں، ہر چیز کے بارے میں ذہن میں نیگٹیو سوچ آتی ہے۔ میرا دماغ بھی کچھ سالوں سے صحیی نہیں ہے اس کا بھی بہت مسّلہ ہے۔ اور مجھے ڈپریشن کا بھی مرض لاحق ہے۔ بہت علاج کروایا لیکن بے سود۔۔
مگر یہ جو وسوسوں والا مسّلہ ہے یہ بہت ڈسٹرب کر رہا ہے۔ عبادت میں دل نہیں لگتا، نماز پڑھتا ہوں سکون نہیں ملتا اور نماز میں بھی وسوسے آتے ہیں۔ دل بجھ جاتا ہے۔
کاش! میں پہلے کی طرح اچھا مسلمان بن جاوّں جبکہ میرا ایمان مضبوط تھا اور وسوسے بھی نہیں تنگ کرتے تھے۔ اور اللہ و رسول عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت تھی۔
کاش میرا مسّلہ حل ہو جاےّ میں بہت پریشان ہوں۔
محمد وقاص،اسلام آباد


: روحانی علاج

پیارے بھایّی! واقعی جس حالت کا آپ نے ذکر کیا ہے بڑی تشویش ناک ہے۔ کیونکہ موجودہ دور ایسا پُر فِتن دور ہے کہ ہر طرف گُناہوں کی یلغار، ذرایّع ابلاغ میں فحاشی کی بھرمار اور فیشن پرستی کی پھٹکار نے معاشرے کو بے حیاء بنا دیا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں ہر جگہ بے حیایّی اور فحاشی کی دعوت عام کی جا رہی ہے۔ ٹی وی ، فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کے ذریعے فحاشی کاسیلاب اُمڈ آیا ہے گھر سے باہر نکلو تو بازاروں میں بے پردہ عورتیں، جگہ بہ جگہ لگے ہوےّ بے پردہ اور عریاں عورتوں کے سایّن بورڈز گناہوں کی دعوتِ عام دے رہے ہیں۔ قوم کے مفکرین عُلما اکرام سر پکڑ کر رہ گےّ ہیں کہ آخر اس معاشرے کو اس بے حیایّی و عریانی سے کس طرح پاک کیا جاےّ۔ معاذاللہ آج تو یہ ٹرینڈ چلا ہے کی جس لڑکی کے بواےّ فرینڈز اور جس لڑکے کی گرل فرینڈز نہ ہوں اُن کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا۔
آہ! گناہوں کے سیلاب کی ہلاکت سامانیاں، یہ فحاشی اور عریانی کا طوفان،مخلوط تعلیمی نظام، مختلف شعبہ ہاےّ زندگی میں مردوں اور عورتوں کا اختلاط، ٹی وی، فلمیں ،ڈرامےاور شہوت افزاء مناظر، رسایّل و جرایّد کے سیکس اپیل مضامین وغیرہ نے مل جل کر آج کے نوجوان کو باوّلا بنا ڈالا ہے۔ عربی مقولہ ہے، "الشباب شعبۃ من الجنون" یعنی جوانی دیوانگی ہی کا ایک شعبہ ہے، آج کے نوجوان پر شیطٰن نے اپنا گھیرا تنگ کردیا ہے، خواہ وہ بظاہر نمازی اور سنتوں کا عادی ہی کیوں نہ ہو، اپنی شہوت کی تسکین کیلیّے مارا مارا پھر رہا ہے، معاشرہ اپنے غلط رسم و رواج کے باعث بیچارے کی شادی میں بہت بڑی دیوار بن چکا ہے، امتحان، سخت امتحان ہے۔ مگر امتحان سے گھبرانا مردوں کا شیوہ نہیں۔ صبر کرکے اجر لوٹنا چاہیے کہ شہوت جتنی زیادہ تنگ کرے گی صبر کرنے پر ثواب بھی اتنا ہی زیادہ ملیگا۔ اگر شہوت سے مغلوب ہو کر اس کی تسکین کیلیّے ناجایّز ذرایّع اختیار کیّے تو دونوں جہانوں کا نقصان اور جہنم کا سامان ہے۔
آپ ناامید بالکل نہ ہوں بلکہ اللہ تعالٰی کی رحمت پر بھروسہ رکھیّے۔

مجددِ دین و ملت،ولیّی نعمت،امیر اھلسنت، بانی دعوتِ اسلامی مفکرِ اسلام، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے رسالے بنام"وسوسے اور اُن کا علاج" میں اس مرض کیلیّے علاج عطا فرمایّے ہیں، جو کے پیش خدمت ہیں۔ اس کے علاوہ اس پورے رسالے کے نیچے لنک دیّے گیّے ہیں۔ آپ سے مدنی التجا ہے کہ شیطان لاکھ سُستی دلایّے یہ چند صفحات کا رسالہ آپ ضرور بہ ضرور پڑھ کر چھوڑیں انشاءاللہ عزوجل آپ اپنے سینے میں مدنی انقلاب برپا ہوتا محسوس کریں گے۔


rohani ilaj
Waswasay aur un ka ilaj page-1
Waswasay aur un ka ilaj page-2
Waswasay aur un ka ilaj page-3
Waswasay aur un ka ilaj page-4
Waswasay aur un ka ilaj page-5
Waswasay aur un ka ilaj page-6
Waswasay aur un ka ilaj page-7
Waswasay aur un ka ilaj page-8
Waswasay aur un ka ilaj page-9
Waswasay aur un ka ilaj page-10

مزید وظایّف


rohani ilaj

اس کے علاوہ آپ اپنے شہر میں دعوتِ اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد تشریف لے جایّں اور وہاں سے تعوزاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ حاصل کیجیّے

پیارے وقاص بھایّی و دیگر قاریّین اکرام! دنیا و آخرت کی بھلایّی کے لیّیے ہمیں اچھے ماحول کو اپنانا چا ہیّے، اچھی صحبت اختیار کرنی چاہیّے، اچھے دوست بنانے چاہیّے، یقینََا اچھی دوستی انسان کو اچھایّی کی طرف لے جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے نا
A man is known by the company he keeps
ایک اور کہاوت بڑی مشہور ہے کہ
When the character of a man is not clear to you, look at hie friends.
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کامفہوم ہے۔ "تمہارا دوست وہ ہونا چاہیّے کہ جس کو دیکھو تو خدا یاد آ جاےّ"۔ ایک اور مقام پہ اچھے دوست کی پہچان یوں کر وایّی گیّ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمان"اچھا ساتھی وہ ہے کہ جب تو خدا کو یاد کرے وہ تیری مدد کرے اور جب تو بھولے تو یاد دلادے"۔ ایک اور حدیث میں ہے "اچھا دوست وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آےّ اور اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادتی ہو،اور اس کا عمل تمیں آخرت کی یاددلاےّ"۔ ایسوں کو دوست بناوّ غافل کر دینے والوں کو دوست مت بناوّ۔۔ علامہ جلالُ الدین رومی نے کیا خوب فرمایا ہے۔
صحبتِ صالح تُرا صالح کُند
صحبتِ طالح تُرا طالح کُند
یعنی اچھے کی صحبت تجھے اچھا بنادے گی اور بُرے کی صحبت بُرا
شیخ سعدی گُلستانِ سعدی میں فرما تے ہیں کہ"ایک روز مجھے ایک دوست نے خوشبو والی مٹی دی میں نے اس مٹی سے پوچھا کہ تو مُشک ہے یا عنبر کہ تیری دلکش خشبو نے مجھے بے خود کر دیاہے یہ سن کر وہ مٹی بولی میں تو حقیر مٹی تھی وہی پیروں تلے روندی جانے والی مٹی۔لیکن ایک مدت تک میں پھولوں کی صحبت میں رہی پس ہمنشین کے جمال نے مجھ پر اثر کیا کہ میں خوشبودار ہو گیّ
محترم قاریّن! اس پُر فِتن دور میں دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ مدنی ماحول روشنی کی ایک واضح کرن ہے۔آیّے ان نیک لوگوں کیساتھ ہم سب منسلک ہو جایّیں الحمدللہ عنقریب ان نیک لوگوں کی سنگت اپنانے کا بڑا ہی پیارا موقع تشریف لا رہا ہے یعنی میری مراد

23،24،25اکتوبر کو مدینۃالاولیا ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی سالانہ اجتماع

تمام دوست اس میں ضرور شرکت کریں۔ اور چونکہ عورتیں اس اجتماع میں نہیں جایّیں گیں تو ان سے مدنی التجا ہے کہ وہ اس اجتماع کو مدنی چینل پہ لایّو ضرور دیکھیں
اللہ تعالٰی دُنیا بھر کے مسلمانوں کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ فرماےّ آمین۔

Read More

29ستمبر

9:03 AM

گھر میں لڑایٔیوں سے حفاظت کا وظیفہ


:مسٔلہ
جناب میرا مسٔلہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں لڑایٔاں بہت ہوتی ہیں ۔ بھایٔی بھایٔی آپس میں لڑھ پڑتے ہیں ۔ براۓ مہربانی اس کا کویٔی حل بتایٔے۔

: روحانی علاج

یَا وَدُودُ

ایک ہزار ایک بار ،اوّل و آخر گیارہ گیارہ بار دُرود شریف پڑھ کر لاھوری نمک پی دم کریں پھر کھانے اور سالن وغیرہ میں یہی نمک استعمال کیا کریں ۔ جو جو کھایٔیں گے انشاءللہ عزوجل ان کی آپس میں محبت ہو جاۓ گی۔




امیر اھلسنت کا بیان ہے "گھر امن کا گہوارا کیسے بنے" اس بیان کی سی ڈی دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے ہدیتََا خرید لیں یا دعوت اسلامی کی مرکزی ویب سایٔٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اور اس بیان کو سنیں ۔ اس کے اندر امیر اھلسنت نے گھریلو جھگڑوں سے حفاظت کے بہت زیادہ اورادو وظایٔف ارشاد فرمایٔیں ہیں۔ اس کو لازمی آپ خود بھی سنیں اور اپنے گھر کے تمام افراد کو بھی سنوایٔیں۔ انشاءاللہ عزوجل فایٔدہ ہو گا

Dawat e Islami






Read More

28ستمبر

8:46 AM

خود اعتمادی کی کمی کا علاج


:مسٔلہ
سر براۓ مہربانی سیلف کُنفیڈینس کی کمی کاعلاج بتایٔے (گُل)۔


: روحانی علاج
قبلہ امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ وظایٔف حاضر ہیں۔


لا حَولَ وَلا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللہِ العَلِیِّ العَظِیم

اس ورد یعنی لا حول شریف کی کثرت کیجیٔے ۔ اور اسی ورد کو روزانہ ساٹھ 60 بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں ۔ انشاءاللہ عزوجل دل کی گھبراہٹ ، خوف و ہراس اور ہیزیٹیشن سے نجات حاصل ہو گی۔ اوّل آخر تین تین بار دُرود پڑھ لیں۔



یَا عَزِیزُ

اس ورد کو 41 بار حاکم یا افسر وغیرہ کے پاس جایٔز مقصد کیلیۓ جانے سے قبل پڑھ لیجیٔے، انشاءاللہ عزوجل وہ حاکم یا افسر مہربان ہو جایٔے گا۔ جس وظیفہ کے لیٔے دُرودِ پاک کی تعداد مختص نہ کی گیٔی ہو اس کے اوّل و آخر تین تین بار دُرود لازمی پڑھ لیا کریں




پنجوقتہ نماز کی پابندی کریں۔ نماز تو کسی بھی صورت میں نہ چھوڑیں۔ آپ خود بھی مدنی چینل دیکھا کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دلایا کریں
اللہ تعالٰی آپ کی تمام پریشانیاں دور کرے اٰمین


Read More

27ستمبر

8:11 AM

پیٹ کا مرض


:مسٔلہ
ریسپیکٹڈ سر میری بچی کے پیٹ میں لمفی رطوبت بڑھی ہویٔی ہے۔ اس کے علاوہ وہ السر اور تیزابیت کا بھی شکار ہیں۔ براۓ مہربانی اس کے لیٔے ہمیں روحانی علاج عطا کریں۔ اللہ تعالٰی آپ کو بہتر جزا دے (افضل حق آصف)۔


روحانی علاج:
قبلہ امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ وظایٔف حاضر ہیں۔


1.بعد نمازِ عصر آنکھیں بند کرکے قبلہ رو بیٹھ کر


یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ


غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔


2.وقتََا فوقتََا 33 بار


یَا سَلَا مُ


پانی پر دم کر کے مریض کو پلاتے رہیٔے۔ اوریہی وظیفہ 111 بار پڑھ کر روزانہ مریض پر دم کرنے سے انشاءاللہ شفاء ہو گی۔ جس وظیفہ کے لیٔے دُرودِ پاک کی تعداد مختص نہ کی گیٔی ہو اس کے اوّل و آخر تین تین بار دُرود لازمی پڑھ لیا کریں


3.اس کے علاوہ سات عدد چینی کی سفید پلیٹیں لے کر آپ اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں چلے جایٔں اورتعویزاتِ عطاریہ کے بستے سے 40 دن کا پلیٹوں کا کورس کروایٔیں ۔ طریقہ کار آپ کو وہاں پر موجود اسلامی بھایٔی بتا دیں گے۔ اور تعویزاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ بھی حاصل کیجیٔے۔ اگر آپ اپنے شہر کا نام بتاتے تو میں فیضان مدینہ کا ایڈریس بتا دیتا جس سے آسانی رہتی۔
اللہ تعالٰی آپ کی بیٹی کو شِفاء عطا فرماۓ اٰمین


Read More

26ستمبر

2:17 AM

ہیپاٹا یٔٹس بی کا علاج


:مسٔلہ
سر مجھے کافی سالوں سے ہیپاٹایٔٹس بی ہے۔ علاج بہت کروایا لیکن نیگٹو نہیں ہو رہا۔ براۓ مہربانی کویٔی نسخہ بتایٔیں۔ (جاوید بلوچ)۔


روحانی علاج:
1.امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ وظیفہ حاضر ہے۔ بعد نمازِ عصر آنکھیں بند کرکے قبلہ رو بیٹھ کر


یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ


غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔


2.اس کے علاوہ پیارے بھایٔی آپ بُھنے ہوۓ چنے تقریبََا تین پاؤ لے کر اُن پر سے اچھی طرح چِھلکا اُتار کر اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لے جا کر تعویزاتِ عطاریہ والے اسلامی بھایٔوں سے دم کروا لیں اور تعویزاتِ عطاریہ فی سبیلِ اللہ حاصل کیجیٔے۔ انشاءاللہ عزوجل چند دِنوں میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔ یہ بات تجربے سے ثابت ہے۔


Read More

ستمبر25

12:30 AM
مسٔلہ : میں یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہوں۔کو یٔی بھی بات جلد بھول جاتا ہوں۔ حافظہ کی کمزوری کا کویٔی علاج بتایٔیں۔
روحانی حل: امیر اھلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت محمد الیاس عطار قادری کے عطا کردہ قوت حافظہ کیلیٔے اوراد حاضر ہیں۔
۔ نمازی اسلامی بھایٔی یا اسلامی بہن فجر کی نماز کے بعد اول آخر دس دس بار دُرود شریف اور ایک بار
اَللھُمَّ اَکرِمنِی بِنُورِالفَھمِ وَ اَخرِجنِی مِن ظُلُمٰتِ الوَھمِ
پڑھا کریں
۔ نمازی اسلامی بھا یٔی یا اسلامی بہن رات کو سوتے وقت تین عدد بادام کی گِری پر تین بار
یَا ذَالجَلا لِ وَالاِکرَام
پڑھ کر دم کریں۔ ایک گِری اسی وقت ،ایک صبح نہار مُنہ اور ایک دوپہر کے وقت کھایٔیں۔ بچوں کو والدین بھی یہ عمل کرکے کِھلا سکتے ہیں۔
مدت اکیس دن
Read More

40 rohani ilaj

24 ستمبر

5:44 AM
مسٔلہ:سرپرابلم یہ ہے کہ میرے والد صاحب کا فی عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ برا ۓ مہربانی اس کا روحانی علاج بتا یٔیں۔

روحانی حل: شیخِ طریقت امیرِ اھلِسنت کا عطا کردہ اوراد پیشِ خدمت ہے۔

وَقُل رَّبِّ اَد خِلنِی مُد خَلَ صِد قِِ وَّ اَخرِجنِی مُخرَجَ صِدقِِ وَّاجعَل لِّی
مِن لَّدُنکَ سُلطٰنََا نَّصِیرََا ( پ۱۵ بنی اسرایٔل ۸۰)۰

یہ قرآنی دعا ڈھا یٔی ماہ تک بلا ناغہ روزانہ صبح و شام تین تین بار اول و آخر تین تین بار درود پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیٔیں انشا ءاللہ عزوجل شو گر کی بیماری ختم ہو جا ۓ گی۔

۔ بڑی الایٔچی کے اندر سے دانے نکال کر تا حصول شفاء روزانہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چبا لیا کریں ۔انشاءاللہ عزوجل شفاء ہو گی۔

اس کے علاوہ سات عدد چینی کی سفید پلیٹیں لے کر اپنے شہر میں دعوتِ اسلامی کے مر کز فیضان مدینہ میں چلیے جایٔیں وہاں تعویزاتِ عطا ریہ کے بستہ پر رابطہ کریں اور پلیٹوں کا کورس کر وایٔیں۔
Read More